تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ اب کیسی دکھتی ہیں؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی بچی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک فلم ‘بجرنگی بھائی جان‘ میں دبنگ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم پانچ سال قبل ریلیز کی گئی تھی۔

Little Munni from Bajrangi Bhaijaan Is The Complete Opposite Of ...

ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور، نوازالدین صدیقی کے علاوہ ایک ننھی اداکارہ ’ہرشالی ملہوترا‘ کا چہرا بھی سامنے آیا تھا، بچی کی اداکاری کو شائقینِ فلم نے بہت پسند کیا تھا۔

بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی پانچ سال میں بہت بدل گئیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

Bajrangi Bhaijaan's Munni wants to be superstar like Salman Khan ...

یہ تصاویر حال ہی میں اُن کی سالگرہ کے موقع پر لی گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -