بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

باجوڑ کرکٹ میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں لڑائی، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں لڑائی کے نتیجے میں ایک تماشائی جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق باجوڑ کرکٹ لیگ فائنل میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں تشدد سے ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

مبینہ طور پر میچ میں سابق ایم این اے گل ظفر کے حامیوں نے مخالف ٹیم کے تماشائیوں پر تشدد کیا۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز ظفر اللہ کے مطابق ایک کھلاڑی کے رن آؤٹ ہونے پر دونوں تماشائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی ایک دوسرے کو کرسیوں سے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بعدازاں پولیس نے میچ روک کر اسٹیڈیم خالی کروالیا  اور حالات کو کنٹرول کرلیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ فضل واحد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں ڈی ایس پی سہیل سالار اور پی ٹی آئی کے ورکرز بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 8 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں