جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بھکر پولیس لائن سے آٹو میٹک اسلحہ سمیت بھاری تعداد میں ہتھیار چوری

اشتہار

حیرت انگیز

بھکر : پولیس لائن کے سرکاری مال خانہ سے بھاری تعداد میں چھوٹے بڑے ہتھیار چوری ہو گئے اسلحہ چوری کے الزام میں دو اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس لائن کے سرکاری مال خانہ سے آٹو میٹک اسلحہ سمیت بھاری تعداد میں چھوٹے بڑے ہتھیار چوری ہو گئے۔

چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب انسپکشن ٹیم نے مال خانہ کا باقاعدہ آڈٹ کیا ، جبکہ اسی دوران چوری میں ملوث دو اہلکار عطا محمد اور ارسلان جمیل موقع سے فرار ہوگئے۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے اسلحہ میں 544 پستول، 46 کلاشنکوف ، 11 رائفلیں ، 15 بارہ بور بندوقیں شامل ہیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے اسلحہ میں 318 پستول ، 11 رائفلیں ،3 ریوالورز،5 بارہ بور بندوقیں اور ایک کلاشنکوف شامل ہے۔

چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ڈی ایس پی صدر سرکل ظفر بزدار کی مدعیت میں تھانہ ستی بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے ڈی ایس پی ظفر بوزدار کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والے اسلحہ میں سرکار ی اسلحہ کتنا تھا اور مقدمات کی مد میں کتنا تھا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں