تازہ ترین

بختاور بھٹو کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی :سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کورونا کا شکار ہوگئیں ، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 2 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد خودکوقرنطینہ کرلیا ہے۔

بختاوربھٹو نے عوام سے گزارش کی کہ ایس اوپیز پر عمل کریں اور ماسک پہنیں اور جوویکسین کےاخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کی مدد کی جائے۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

Comments