اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں، آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتےہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔
بختاوربھٹو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے، پی ٹی آئی کے وزیرکھیل جیسے کم فہموں کوتعلیم کی ضرورت ہے، پھرکہوں گی پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔
گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا تھا بغیرکسی جرم کےمیرےوالد7روزسےنیب کی تحویل میں ہیں، بطوررکن اسمبلی اجلاس میں شرکت کوئی مراعات نہیں حق ہے، پی ٹی آئی اسپیکرنےاب تک پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے۔
My father has been in NAB custody for 7 days now. Without trial/conviction. As an elected member of Parliament it is not a perk but a RIGHT for him to attend NA sessions during custody. PTI speaker has yet to issue his production order in this pathetic sham of Imran’s democracy.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) June 17, 2019
اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔