پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے فیملی فوٹو شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بختاور بھٹو نے فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیڈ لائنز پر یقین نہ کریں ہمارے لیے فیملی ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔
آصف زرداری، بلاول، فریال تالپور اور بختاور کی ملاقات کی تصویر آصف نے لی ہے۔
بختاور بھٹو نے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ’شکریہ آصفہ‘ بھی لکھا۔
Don’t believe the headlines – we’re only & always about family first.
Photo credit @aseefabz ♥️ pic.twitter.com/btP69SNCkO
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 25, 2023
واضح رہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بختاور بھٹو سے ملاقات ہوئی جس میں فریال تلپور بھی شریک تھیں، بلاول بھٹو نے بھی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔
خیال رہے کہ آصف زرداری نےانٹرویو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تو کھل کر گفتگو کی لیکن اپنے بیٹے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو سیاست میں ناتجربہ کار قرار دیا تھا۔
آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلاول ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئے، ان کی ٹریننگ جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول کا بزرگوں کو گھر بیٹھ کر آرام کرنے کا مشورہ بلکل غلط ہے،آج کی نسل سمجھتی ہے والدین کو کچھ نہیں آتا، سب کچھ ان کو ہی آتا ہے۔
خیال رہے آصف زرداری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بلاول بھٹو خیبرپختونخوامیں کامیاب جلسے کر رہے تھے، پشاور سے چترال تک اپر دیر سے مانسہرہ تک کوئی شہر نہیں جہاں بلاول کاوالہانہ استقبال نہ کیا گیا ہو، ہر شہرمیں تاریخی کراؤڈ جمع ہوا۔
بلاول بھٹو نے ہر جلسے میں واضح کیاکہ وہ الیکشن میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہوکر وزیراعظم بننا چاہتےہیں۔