کراچی : طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں شادیانے بجے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی انجام پاگئی۔
اے آروائی نیوز کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر ہلکےگلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔
ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے اور اس یادگار لمحات میں شریک ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ آفیشلی انگیجڈ
🙏🤲 #officiallyengaged pic.twitter.com/VcqmW2oNJB
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا، اس کے علاوہ تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔
منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اورمبارکباد وصول کرتے رہے۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning – will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers💗🤗
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
منگنی کی تقریب سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کےکارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورےخاندان کودعاؤں میں یاد رکھیں۔