تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بختاور بھٹو کی منہ دکھائی، شیشے میں‌ کیا خاص بات تھی؟

کراچی: پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور زرداری اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات میں بھی والدہ کو نہ بھولیں۔

بختاور  بھٹو زرداری صوبہ پنجاب کے ایک صنعت کار محمود چوہدری سے 29 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھیں اور تب سے ان کی شادی کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی کے بعد بختاور کے عروسی ملبوسات زیر بحث تھے، اس حوالے سے صارفین نے بختاور بھٹو زرداری سے سوالات بھی کیے۔

نکاح کے موقع پر بختاور نے فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ لباس پہنا تھا، جو گولڈن اور پنک رنگوں کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔

اب بختاور نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر نکاح اور مہندی کی تقریب اور اس میں پہنے جانے والے ملبوسات اور تقاریب کی دیگر تصاویر و ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

بختاور کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام پوسٹوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس موقع پر بختاور نے اپنی والدہ کو بے حد یاد کیا۔

بختاور  نے اپنی مہندی پر جو دوپٹہ پہنا اُس پر اردو نظم ’وہ لڑکی لال قلندر تھی‘ کے اشعار سنہری دھاگوں سے کڑھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ نظم بے نظیر بھٹو کے لیے پڑھی جاتی ہے۔

اب بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دلہن دلہا کی منہ دکھائی کی رسم ادا کی جارہی ہے۔

منہ دکھائی کی رسم میں پرانا یعنی شیشہ سامنے رکھ کر ایک دوسرے کو دکھانے والا طریقہ اختیار کیا گیا۔ آصف علی زرداری اپنی صاحبزادی اور داماد کے پاس سامنے یہ شیشہ لے کر کھڑے ہوئے جس میں سے دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا۔ اس موقع پر بختاور بھٹو مشرقی خواتین کی طرح شرماتی بھی نظر آئیں۔

بختاور نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ وہی شیشہ ہے جو والد اور والدہ کی شادی میں استعمال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -