بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

باکو سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آذربائیجان کی ایئر لائن نے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا، اور باکو سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو سے پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر کینن کے ذریعے سیلوٹ پیش کیا گیا۔

ایئر پورٹ پر سی اے اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے پرواز میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کو سفری سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک کو زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں