لاہور : امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ، اس کی بیوی، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملہ پر احسن شاہ، اس کی بیوی، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملے پر سب انسپکٹرشکیل بٹ کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں دھمکیوں ،ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ امیربالاج ٹیپو کو گوگی بٹ اورطیفی بٹ نےاحسن شاہ کےذریعےقتل کرایا، ان کا قتل ٹریس کرنے پر گوگی بٹ اور طیفی بٹ میرے جانی دشمن بن گئے ، گوگی بٹ اور طیفی بٹ مجھے مختلف ذرائع سےدھمکیاں دیتےرہے۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ احسن شاہ ،اس کی بیوی کے ذریعے گوگی اورطیفی نےشکیل بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
خیال رہے کہ احسن شاہ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست ملزم پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔