اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس : ملزم احسن شاہ 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی سماعت ہوئی، سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر احسن شاہ کا 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

- Advertisement -

پولیس گزشتہ رات احسن شاہ کو باقاعدہ گرفتار کیا تھا، احسن شاہ پر الزام ہے کہ اس نے امیر بالاج کی مخبری کی حسن شاہ پر مخبری کے عوض رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فائرنگ کرکے امیر بالاج ٹیپو ٹرکاں والے کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی گئی، سرغنہ کا نام بلاول ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق بلاول قتل کے اگلے روز ہی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا، بلاول نے شادی میں شرکت کیلئے کرائے کی گاڑی لی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا تھا کہ گاڑی اور ڈرائیور نعمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں