اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بالوں سے محروم مرد زیادہ ذہین اور کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ مردوں کا بالوں سے محروم ہونا ہوسکتا ہے ان میں احساس محرومی پیدا کرتا ہو، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد ذہین اور زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی یہ تحقیق ان مردوں کے لیے نہایت خوش کن ہوسکتی ہے جو گنج پن کا شکار ہیں اور اسے اپنی شخصیت کا ایک نقص سمجھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق گنج پن دراصل کسی شخص کے ذہین اور کامیاب ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوینیا میں 50 سے زائد افراد کو کچھ تصاویر دکھائیں جن میں سے کچھ گھنے بالوں والے افراد کی تھیں جبکہ کچھ تصاویر میں انہیں کمپیوٹر تکنیک کی مدد سے بالوں سے محروم دکھایا گیا۔

شرکا سے ان تصاویر میں دکھائے جانے والے افراد کی شخصیت اور مزاج کے بارے میں رائے مانگی گئی۔

تصاویر دیکھنے کے بعد شرکا نے گنجے افراد کے بارے میں رائے دی کہ وہ مضبوط، پر اعتماد اور غالب شخصیت کے مالک ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق گنج پن دراصل کسی کی شخصیت میں ایک کشش اور مضبوطی کا تاثر پیدا کردیتا ہے۔ اس کے برعکس وہ افراد جو جزوی طور پر گنجے ہوں یا چھوٹے بال رکھتے ہیں، اس تاثر سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کامیاب بننے کے لیے خود گنجے ہوجائیں، تاہم گنج پن دنیا کے بیشتر کامیاب افراد میں ایک مشترک خاصیت ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں