پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بلدیہ فیکٹری کیس فیصلہ، سعید غنی اور فیصل سبزواری آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر ایم کیوایم پاکستان کے فیصل سبزواری اور صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔

ٹوئٹرپر فیصل سبزواری اور سعیدغنی کے درمیان مکالمہ ہوا ہے، ترجمان ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کےلواحقین سےہمدردی ہے، رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتاہےایم کیوایم پاکستان کاتعلق نہیں۔

اس بیان پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بتا دیں حمادصدیقی کون ہیں، بھولا اور چریا کون ہیں ؟ رؤف صدیقی کانام آگ لگانےاورلگوانےوالوں میں توتھاہی نہیں۔

- Advertisement -

جواب میں فیصل سبزواری نے لکھا کہ یہ تینوں سانحےکےوقت ایم کیوایم سےوابستہ تھے، آپ کی حکومت نے سانحے کی 3کےقریب جےآئی ٹی کیوں بنائیں؟ پہلی2 جےآئی ٹی کیاکہہ رہی تھیں؟

فیصل سبزواری نے لکھا کہ وہ غلط تھیں توان افسران کےساتھ حکومت نے کیا کیا؟ عذیربلوچ، ظفربلوچ وغیرہ صدر،وزیراعلیٰ کوجانتےبھی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں