منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول، 2 ہفتے میں 2لاکھ صارفین رجسٹرڈ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کی  موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے ، دو ہفتے میں رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات کے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، موبائل ایپ "بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

سیکریٹری لوکل احمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ ہفتے میں”بلدیہ آن لائن” کے رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی، موبائل ایپ وزیر اعلیٰ کے عوام دوست ویژن کی ایک کڑی ہے۔

احمدجاوید قاضی کا کہنا تھا کہ ایپ شہریوں کودفاترکےچکرلگانے،رشوت سےبچانےمیں معاون ہے، ایپ پرپیدائش،اموات،شادی،طلاق کا اندراج ہوسکتاہے جبکہ ایپ میں محکمےکی شکایات کے اندراج اورحل کی سہولت ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم کر رکھا ہے، قلیل عرصے میں تیرہ اکنامک زونز بنائے ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کی تھی، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی۔

شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں