جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔ 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ہے، ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اب آئی سی سی کرے گا۔

ڈوپلیسی پر میچ کے چوتھے روز مبینہ بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈوپلیسی نے دوران میچ ٹافی کے لعاب سے گیند کو چمکایا۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈوپلیسی کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کریں گے۔ تاریخ کا اعلان آئی سی سی جلد کرے گا۔ ڈوپلیسی اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں