بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

علی ظفر نے سرائیکی گانے ’بالو بتیاں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار علی ظفر نے سرائیکی زبان کے گانے ’بالو بتیاں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

گلوکار علی ظفر اب بلوچی اور پشتو کے بعد سرائیلی زبان میں بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جس کی انہوں نے پہلی جھلک جاری کی ہے۔

اس گانے میں اُنہوں نے سرائیکی ثقافت کو فروغ دیا ہے جبکہ پوسٹ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ علی ظفر اپنے پہلے سرائیکی گانے میں مشہور پاکستانی موسیقار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے ہمراہ گلوکاری کریں گے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار قرار دیتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ  سرائیکی میں گانا گا کر خوبصورت سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز صرف عطاء اللہ صاحب کے پاس ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا موسیقار یہ نہیں کرسکتا۔

اُنہوں نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو راک اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عطاء اللہ صاحب نے سات زبانوں میں 50 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور سب سے زیادہ آڈیو البمز ریلیز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا گیا تھا۔

آخر میں علی ظفر نے مداحوں کے لیے عیدالفطر کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا سرائیکی گانا ‘بالو بتیاں’ چاند رات پر ریلیز کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں