تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بلوچ نوجوان قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں شامل ہوں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں وہ مقامی قانون نافذ کرنیوالے ادارں میں شامل ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کےحوصلےاورآپریشنل تیاریوں کوسراہا اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پراطمینان کااظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےتربت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور ضلع کیچ سےتعلق رکھنےوالےنمائندوں نےملاقات کی، وفد میں مقامی رہنما،قبائلی عمائدین،طلبہ،وکلااورخواتین شامل تھیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےنوجوان بہت باصلاحیت ہیں، انہیں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہوکر علاقے کی سیکیورٹی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، صوبے میں امن واستحکام پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا جائیگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جامع قومی کوششوں سے حقیقی پوٹینشل سامنےلائیں گے، طلبہ تعلیم اور ہنرکے حصول کیلئےدستیاب مواقع سےاستفادہ کریں۔

Comments

- Advertisement -