منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بلوچستان اسمبلی کے کام یاب امیدوار احمدعلی غیر ملکی شہری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نادرا نے بلوچستان اسمبلی کے کام یاب امیدوار احمدعلی کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا، احمدعلی بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقے 26 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی کو نادرا اور متعلقہ اداروں نے غیر ملکی قرار دے دیا۔

[bs-quote quote=”احمد علی کو شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا؟ نادرا اس پر خاموش ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نادرا نے رکن اسمبلی احمد علی سے متعلق رپورٹ وزراتِ داخلہ کو جمع کرائی، وزارتِ داخلہ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

احمدعلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ سے کام یاب ہوئے تھے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد علی کی جانب سے دیا گیا فارم بی کا نادرا کے پاس ریکارڈ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق احمد علی کو نادرا کی ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی نے غیر ملکی قرار دیا، تاہم نادرا اس بات پر خاموش ہے کہ احمد علی کو نادرا کا شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن غیر ملکی کی پی بی 26 کوئٹہ سے کام یابی پر سماعت 31 اکتوبر کو کرے گا۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں بلوچستان اسمبلی میں افغان شہری کے رکنِ اسمبلی منتخب ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں وزارتِ داخلہ اور نادرا کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:  افغان شہری نے الیکشن میں حصہ کیسے لیا، الیکشن کمیشن کا وزارتِ داخلہ اور نادرا کو جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم


علی احمد کوہ زاد کا شناختی کارڈ نادرا نے افغان شہری ہونے کے شبے میں بلاک کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے کوہ زاد پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی تاہم بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

علی احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 5117 ووٹ حاصل کر کے متحدہ مجلسِ عمل کے ولی محمد کو شکست دی تھی، جنھوں نے 3342 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں