وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پرانا طیارہ حکومت آزادکشمیر کو دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طیارہ آزادکشمیر حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم آزاد کشمیر رانا تنویر الیاس سے ملاقات میں طیارہ دینےکا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کشمیر کےعوام کیلئےجذبہ خیرسگالی کا اظہار ہے۔
- Advertisement -
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو طیارہ حوالگی کا مراسلہ بھی دیا یے جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے تحفہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔