جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

افغانستان میں قیام امن کے لیے بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، جام کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اپنا دفاع جانتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے بھارت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور ذمہ دار ملک ہے، بھارت مسلسل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

[bs-quote quote=”بھارت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”جام کمال”][/bs-quote]

جام کمال نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بھارت میں بے چینی پیدا ہوئی ہے، بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں کیں، پاکستان نے اپنا موقف جامع انداز میں دنیا کے سامنے رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے، سی پیک کے تحت بہت سے پروجیکٹ کو صوبے کے لیے معنی خیز بنانا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں بھارتی دراندازی پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی دراندازی پر پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے، عالمی دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا، کارروائی میں‌ ایک بھارتی پائلٹ ابھے نندن زندہ گرفتار ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کی، بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کی اور کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہییں، جارحیت کی توجواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں