منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ بلوچستان کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کر دی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور اس ملاقات سے متعلق آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عشائیہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تو خیبرپختونخوا ہاؤس والا روٹ استعمال کیا، چونکہ بلوچستان ہاؤس اور کےپی ہاؤس کا راستہ ایک ہی ہے تو یہ کہہ دیا گیا کہ میری علی امین سے ملاقات ہوئی جس کی تردید کرتا ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے کےپی ہاؤس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاؤس گیا تھا اگر علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی ہوتی توضرور بتاتا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پروٹوکول اسٹاف نے وزیراعلی کو کےپی ہاؤس سے باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سے سے رابطہ نہیں ہورہا نمبر بند جا رہے ہیں ان کے قریبی بندے کا بھی فون بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں