ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ویڈیو: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فیسٹیول کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے کے واقعے پر معذرت کرلی۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں شرکت کی تھی۔

ویڈیو: ماہرہ خان پر نامعلوم چیز سے حملہ

تاہم تقریب میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب سامعین کی طرف سے ان پر ایک نامعلوم چیز پھینک دی گئی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان کی طرف اس وقت چیزیں پھینکی گئیں جب وہ فلم ساز وجاہت رؤف کے ساتھ اسٹیج پر محو گفتگو تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اسی دوران شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی جاتی ہے تو اداکارہ بولتے بولتے رُک جاتی ہیں اور پھر چونکتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کرتی ہیں کہ ’یہ غلط ہو گیا ‘۔

چیزیں پھینکے جانے پر اداکارہ ماہرہ خان نے کسی غصے کا اظہار نہیں کیا تھا، تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ چاہے کاغذ کے جہاز میں رکھ کر پھول ہی کیوں نہ مارو جو غلط ہے وہ غلط ہے۔

لٹریچر فیسٹیول میں چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان کا ردعمل آگیا

اسی فیسٹیول کے اختتامی سیشن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی خطاب کیا اور ماہرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ماہرہ خان کی جانب ایک فرد نے چیزیں پھینکیں، اس حرکت کو پورے بلوچستان کی حرکت نہ سمجھا جائے، بلوچستان کے لوگ ایسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بحثیت بلوچستانی ماہرہ خان سے معافی مانگتا ہوں اور میں شرمندہ ہوں کہ ان کے ساتھ کوئٹہ میں ایسا کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں