کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست کا دن پولیس کے شہدا کیلئے مختص ہے، شہدا روز یاد آتے ہیں لیکن ایک دن طے کرنے کا مقصد تجدید عہد وفا کرنا ہے، ہم نے ایک ایک شہید کا بدلہ لے لیا، جوہ رہ گئے اسکا بدلہ بھی لیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قسم کے حملہ آور کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک انچ کو نقصان نہیں ہونے دیں گے، دشمن ہمیں گمراہ کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، دشمن ہمیں گمراہ کررہا ہے کہ یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کہا جاتاہے کہ یہاں پرامن احتجاج ہے، یہ کہیں سے پرامن نہیں ہوتا، پولیس پر حملہ آور ہوتے ہیں، جب حکومت جواب دے تو خواتین کو آگے کر دیتے ہیں، ہمیں پتاہے ان کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ہماری ساری سوسائٹی کو گمراہ کیا ہوا ہے، چیلنجز کا مقابلہ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔