تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلوچستان زلزلہ: سیکیورٹی فورسز کی امدادی کارروائیاں، زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے جوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا جب کہ نو شدید زخمی افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان زلزلے کے متاثرین کی امداد کےلیے سیکیورٹی فورسز کے جوان متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جب کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے روانہ ہوگی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے متاثرہ علاقے میں امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ آبادی میں خوراک اور امدادی سامان کی تقسیم شروع کردی ہے۔

آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی شروع کردی جب کہ نو شدید زخمی افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آنسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان خود نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان : خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ، 20 افراد جاں بحق 100 زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -