جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وزیرتعلیم بلوچستان کا غیرحاضر رہنے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیرتعلیم بلوچستان یارمحمد رند نے متعلقہ دفاتر میں غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کے دفتر میں 90 فیصدافسران اور عملہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے۔

دورے پر ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹراسکولز، 4 ڈپٹی ڈائریکٹر اور 4 ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بھی عملہ موجود نہیں، بلوچستان میں تعلیمی نظام تباہی کا دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی حالت دیکھ افسوس ہوا، غیرحاضر افسران اور دیگر عملے کے انکوائریاں کی جائے گی، بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ دفاتر کے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں