کوئٹہ: آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق بھی فیصلہ ہوگیا ہے جسے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا، جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان حکومت کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہوگا جبکہ سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوگا اس کے علاوہ گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان مسلم لیگ ن سے کی جائیگی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج ہونے والے اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق فیصلوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔