منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ، پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کواقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا، متاثرہ اضلاع میں قلات،زیارت، صحبت پور،لسبیلہ، آواران، کچھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہجعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کواقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کشمنرنے کہا ہے اوستہ محمد میں بارشوں سے سیکڑوں کچےمکانات کونقصان پہنچا ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے تحصیل گنداخہ میں کئی نہروں میں شگاف پڑگیا ہے اور نہروں میں شگاٖف پڑنےسے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے۔

اوستہ محمد تحصیل گنداخہ میں سیلابی صورتحال اورروڈ نہ ہونے کے سبب خاتون کی لاش ٹریکٹرٹرالی کےذریعے قبرستان پہنچائی گئی، اوستہ محمد میں حالیہ بارشوں سے تحصیل گنداخہ کی نہروں میں پڑے والے شگافوں سے کئی دیہات زیرآب آنے سے آمد ورفت تمام راستے متاثرہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں