پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مذاق بنایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ایک جماعت کے شر پسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان یہ سب کچھ بھارت اور ہمارے دشمنوں کے کہنے پر کر رہے ہیں، عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں لہٰذا ان کی جماعت پر پابندی لگائی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ جس طرح کل نقصان پہنچایا گیا سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کل منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے، مظاہرین کے پاس اسلحہ تھا، یہ اسلحہ کہاں سے آیا تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے قابل نہیں رہے وہ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں