اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کیلیے معاملات طے پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کو بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں شامل متعدد وزرا کو گھر بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو حکومت میں شامل کرنے کے لیے متعدد وزرا فارغ ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف میں سے ایک کے سوا تمام وزرا کو کابینہ سے آوٹ کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

صوبائی وزیر صحت احسان شاہ کو بھی کابینہ سے باہر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کو محکمہ خزانہ دینے کا امکان ہے۔

محکمہ ایری گیشن نوابزادہ طارق مگسی کو دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نصیب اللہ مری کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام وزرا کو فارغ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں