تازہ ترین

بلوچستان :‌ صوبائی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، نوجوانوں‌ کو بڑی خوش خبری ملنے کا امکان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2021-2022 کا صوبائی بجٹ کل اسمبلی میں پیش کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کو بلوچستان حکومت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی بجٹ کاکل حجم پانچ سو ارب روپےسے زائد رکھا جائے گا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 138 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  رواں مالی سال کے بجٹ میں اخراجات کاحجم 370 ارب روپے سے زائد رہنےکا امکان ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کیلئے 90 ارب، امن و امان کیلئے60 ارب روپے بجٹ رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  مالی سال2021-2022 کے بجٹ میں عوامی فلاح وبہبودکے لیے مجوزہ تجاویز بھی شامل کی جائیں گی، جن میں ہیلتھ کارڈ اسکیم، بلوچستان انٹر پرائز ڈویلپمنٹ فنڈ، کومک کے نام سےخصوصی افرادکیلئےسپورٹ فنڈکا قیام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختون خوا کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ

صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا گھر اسکیم، صوبائی ملازمین کے لیے ہاؤسنگ فنانس فنڈز، اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے بلوچستان minority ویلفئیر فنڈ ز کے قیام کا بھی ارادہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں  صوبے میں غذائی تحفظ کیلئے بلوچستان فوڈسیکیورٹی ریولونگ فنڈز، عوامی انڈونمنٹ فنڈز  بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے بجٹ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بغیر سود قرض دینے کا منصوبہ اور   بلوچستان پنشن فنڈ کے قیام جیسے منصوبے بھی شامل کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -