اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومتِ بلوچستان نے اپوزیشن کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آرواپس لےلی ، بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر 17ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے اپوزیشن کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے اور بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے 17اراکین کے خلاف ایف آئی آرواپس لے لی۔

حکومت بلوچستان نے اپوزیشن کے 17اراکین کے نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی آئی جی کوئٹہ کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین کے نام ضابطہ فوجداری169 کے تحت خارج کیئے گئے، اس مرحلے میں اراکین اسمبلی کے خلاف شواہد میں تضاد پایاجاتا ہے اسلئے ان کے نام خارج کیئے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے اراکین نام خارج ہونے کے باوجود تھانہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، اپوزیشن اراکین کاکہنا ہے کہ اب ہم صوبائی حکومت کے خلاف تحریک چلائے گے۔
.
خیال رہے 18جون کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر حکومت نے 17ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی اور 19جون کو حزب اختلاف بلوچستان کے رہنما اجتماعی طورپر بجلی گھر تھانے میں گرفتاریاں پیش کیں۔

اپوزیشن کے اراکین گزشتہ دس روز سے گرفتاری دینے کےلئے بجلی گھر تھانے میں پڑاو ڈالے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں