جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر راکٹ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں وزیرصحت کے قافلے پر راکٹ حملہ کیا گیاتاہم وزیرصحت اس حملے میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا،۔قافلے میں متعدد گاڑیاں شامل تھیں جنہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ اور ان کا قافلہ محفوظ رہا تاہم واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اورملزمان کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر پنجگورعبدالجبار کےمطابق صوبائی وزیر کے قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پنجگور سے پروم کی طرف جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں نے حملے میں راکٹ سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبائی وزیر صحت کے قافلے پر حملے کی مذمت


دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل گذشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹیکے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گھر کا مرکزی دروازہ بری طرح متاثر ہوا تھا،تاہم اختر مینگل گھرپرموجود نہیں تھے۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان کے قافلے پر راکٹ حملہ


واضح رہےکہ 30ستمبر 2013کوبلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے قافلے پرحملہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں