اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس کے کیس میں آج بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کر دیے۔

کیس کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے، سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات پہلے جب کہ 3 آج ختم کر دیے گئے۔

اس سے قبل آج اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، جس میں نئے جج کی تعیناتی کے باعث دوبارہ دلائل کا آغاز ہوا۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا، توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں، زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، انھوں نے کہا کہ 75 سال کے شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔

اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، لیکن ان کا تبادلہ کر دیا گیا، جس کے بعد جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں