جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حب: صوبہ بلوچستان میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ بلوچستان کے شہر حب میں پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حب میں بیلا کے قریب کوچ الٹ گئی جس کے باعث دو مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہیں۔

اس ہولناک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں