پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی فضا سو گوار،سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

مستونگ : بلوچستان کےعلاقے مستونگ میں خوفناک دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے ، انتخابی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں خوفناک دھماکے کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشکبار ہے

بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

سانحہ مستونگ کے باعث تحریک انصاف نے بھی 17جولائی کوہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

مستونگ دھماکے کے خلاف وکلاء ہڑتال کررہے ہیں، وکلاء ہائیکورٹس سمیت ، ماتحت عدلیہ میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔


مزید پڑھیں :  سانحہ مستونگ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ شہدا کی تعداد 129 ہوگئی


دوسری جانب دھماکے میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگرشہدا کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہیں۔

سراج رئیسانی پی بی پینتیس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں