ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر آج کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کیس میں سہولت کار اسد شاہ کو گرفتار کیا تھا،آجس کی نشاندہی پر نیب نے آج کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرواقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے،بیکری سے غیر ملکی کرنسی ، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے۔

یاد رہے نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کےگھرپرچھاپہ مارکر 63 کروڑروپےکی نقدی اور کروڑوں روپےمالیت کےزیورات اورپرائزبانڈبرآمدکیئے تھے،وہ چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے زیرِحراست ہیں۔مزید پڑھیے


مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


واضع رہے 7 مئی کو مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگواپنےعہدے سےمستعفی ہونے کے بعد سابق مشیرِ خزانہ خالد لانگو منظر عام سے غائب ہوگئے تھے،نیب نے مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو کو دو مرتبہ پیش ہونے کیلئےسمن جاری کیےلیکن وہ پیش نہ ہوئے۔


سابق مشیر خزابہ بلوچستان ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت منظور


بعد ازاں 17 مئی کوخالد لانگو نے منظرعام پر آ کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عدالت نے خالد لانگو کی بارہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔


عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا


اس موقع پرسابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور میگا کرپشن کے اعترافات کے بعد خود کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں