پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بلوچستان : عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزارت مذہبی امور کا ڈی جی سی اے اے کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچستان کے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بلوچستان کے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خط ارسال کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عازمین حج کیلئے کوئٹہ ایئرپورٹ پر خصوصی اقدامات کرتے ہوئے سال2019 میں کوئٹہ ایئر پورٹ پر بلوچستان کے عازمین حج کو تمام سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کے لیے امیگریشن سمیت ایئرلائن کے کاؤنٹرز کو بھی فعال کیا جائے اور حجاج کرام کی واپسی پر آب زم زم کے ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاطت کے اقدامات پہلے سے کئے جائیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لوگ حج کی سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

بلوچستان سے حج کے لئے جانے والے عازمین گزشتہ سال کی نسبت کراچی کے بجائے کوئٹہ سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ2019 میں15000سے زائد عازمین حج کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے سفری سہولیات فراہم کئے جانے کا امکان ہے، پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز اورنجی ایئرلائنز کو بھی وزارت مذہبی امور نے پیشگی تیاریوں کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں