منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد پیش کرنیوالے بی اے پی اراکین کو نوٹسز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے بی اے پی اراکین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹسز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جاری کیے ہیں جام کمال سمیت بی اے پی کے7اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق نوٹسز میں بی اے پی اراکین کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے اور وضاحت پیش کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو اراکین کےخلاف آرٹیکل 63اے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نےاراکین کو بطور پارلیمانی لیڈر بی اے پی نوٹسز جاری کئے ہیں، مذکورہ نوٹسز جام کمال، ظہور بلیدی، طارق مگسی، سرفرازچاکرڈومکی اور مٹھا خان کوجاری کئے گئے۔

اس کے علاوہ میرسلیم کھوسہ، عارف جان محمدحسنی کےنام بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ نوٹسز کی نقول الیکشن کمیشن اوراسپیکر صوبائی اسمبلی کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں