اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بلوچستان سیاسی بحران: ثنا اللہ زہری اور نوازشریف کا رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور / کوئٹہ: سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ آپ شاہد خاقان عباسی سے رابطے میں رہیں کیونکہ صوبے میں سیاسی دوست بحران پیدا کررہے ہیں، ثناء اللہ زہری نے شکوہ کیا کہ فضل الرحمان بھی سازش کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف سے ثنا اللہ زہری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خلاف متوقع پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے خلاف نوازشریف سے مدد مانگی جس پر سابق نااہل وزیراعظم نے ثنا اللہ زہری کو شاہد خاقان عباسی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کو معاملہ دیکھنے اور اسے حل کرنے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ بعض قوتیں سینیٹ انتخابات رکوانے کے لیے سازشیں کررہی ہیں اور بلوچستان کا بحران بھی جمہوریت کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔

اسی سے متعلق : وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے اراکین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ، مسلم لیگ ن کا ناراض گروپ  نے ثنا اللہ زہری کو ہٹانے کے لیے مطلوبہ اراکین کی تعداد تقریبا حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش، سرفرازبگٹی کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے بھی قرار داد کی حمایت کا دعویٰ کیا، مسلم لیگ ن کے 8، ق لیگ کے 4، نیشنل پارٹی کے 1 رکن اسمبلی تحریک کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پرمشتمل ہے جن میں سے 52 حکومتی اتحادی تھے۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں