بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بلوچستان نے پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی اٹھانے کی درخواست کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر عائد دفعہ 144 اٹھانے کے لیے صوبائی حکومت سے درخواست کر دی۔

پنجاب حکومت نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے پابندی اٹھانے کا فیصلہ جلد کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پنجاب کے علاقے لیہ کے پاسکو گودام سے 2 لاکھ بوری گندم کی ترسیل کا آغاز ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے تعاون سے 11 مقامات پر آٹا سیل پوائنٹ قائم ہیں۔ جمعرات سے سیل پوائنٹس پر 1471 روپے میں 20 کلو آٹا دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی آٹا سیل پوائنٹس کے قیام کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ چند روز میں آٹا بحران پر قابو پا لیاجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں