کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے 8 واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ، مقدمات میں انسداد دہشت گردی، قتل،ا قد ام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےمختلف اضلاع میں دہشت گردی کےآٹھ واقعات کےمقدمات سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کرلئے گئے۔
ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ، قلات سمیت 8 واقعات کے مقدمات درج کئےگئے، مقدمات میں انسداد دہشت گردی،قتل،ا قد ام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔
یاد رہے موسیٰ خیل میں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے تیئس مسافروں کو بسوں سے اتارکرقتل کیاگیا تھا جبکہ بولان میں ریلوے پل کو دھماکے سے اڑایا دیا تھا اور قلات سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی تھیں۔
دہشتگردی کے واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 21 دہشتگرد مارے گئے اور کارروائیوں کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔