کوئٹہ: بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خٰیل ،قلات اور بالاناڑی میں دہشت گردی کے واقعات میں قبائلی رہنما، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے بلوچستان کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
ضلع قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور قبائلی رہنما سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
قلات میں مہلبی کے قریب رات گئے دہشت گردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔
جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور چارلیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ شہید ہوئے۔
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات کے علاقے مہلبی مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس سے قبائلی رہنما ملک زبر خان محمد حسنی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔
مہلبی کے قریب ہی مسلح افراد لیویز تھانہ پر حملہ کرکے اسے آگ لگادی اور اس دوران فائر نگ کے تبادلے میں پولیس اے ایس آئی اور چار لییویز اہلکار جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں شیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردی گئیں۔
مزید پڑھیں : کوئٹہ: 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا
آگ لگنے سے لیویز تھانہ میں کھڑی گاڑیاں بھی جل گئیں لیویز ، پولیس اور شہریوں کی نماز جنازہ آر ۔ ٹی ۔ سی گراونڈ قلات میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی۔
اس سے قبل موسیٰ خیل کےعلاقے میں قومی شاہراہ پر تئیس افرادکوگاڑیوں سےاتارکرماردیاگیا۔۔ راڑہ شم اور کنگری کے درمیان قومی شاہراہ پر درجن بھر سےزائدگاڑیاں جلادی گئیں۔