ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر چین کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر چین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبے میں دہشت کی رپورٹوں کو دیکھا ہے، بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چین نے کہا کہ حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے، انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، لوگوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کی بھرپور حمایت کریں گے، چین پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کیلیے تیار ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح دہشتگردوں نے مسافروں کو شناخت کر کے قتل کیا جبکہ 35 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دوزان مین بھی 4 شہریوں کو ٹرکوں سے اتار کر قتل کیا گیا جبکہ نوشکی میں سرکاری اسلحہ چھین کر پوسٹ کو نذرآتش کیا گیا۔

دہشتگردی کے واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 21 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں