تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کا دھماکا، متعدد مزدور زخمی

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کا دھماکا ہونے سے متعدد کان کن زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کلے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی کے علاقے زرغون غرگھاٹہ میں واقعے کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کا دھماکا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس دھماکے میں چھ کان کن زخمی ہوئے جس میں سے تین کو نکالا جاچکا ہے جب کہ پھنسے ہوئے دیگر تین کان کنوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

دکی واقعہ:

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں بھی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کا دھماکا ہوا تھا جس کی زد میں آکر تین افراد جھلس گئے تھے۔

زخمیوں کو سول اسپتال دکی منتقل کیا گیا تھا جن کی شناخت عدنان ولد فضل قادر، شریف ولد شیرین گل، سرمدل ولد عمل خان ساکنان سوات کے نام سے ہوئی تھی۔

جامشورو حادثہ:

دو روز قبل سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق جامشورو میں لاکھڑا کول مائن کی کان نمبر 22 میں کھدائی کا کام جاری تھا کہ اچانک زہریلی گیس پھیل گئی اور مزدور دم گھٹنے سے مر گئے، ہلاک ہونے والے تینوں مزدوروں کا تعلق صوبۂ خیبر پختونخوا ہے۔

Comments