ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دھرنوں کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

بلوکی : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلو کی میں پاورپلانٹ منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوہزار سترہ تک سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ بلوکی کم ایندھن سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جس سے 2017ء تک 1223 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔

بلوکی پاور پلانٹ کے ذریعے ایندھن کی مد میں سالانہ 5 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔

ایسی سیاست کرنے والوں کامحاسبہ ہونا چاہیئے۔اور اگر دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو یہ منصوبہ آج مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو 341 ارب روپے کی پیکج کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

ایسی سیاست کا کیا فائدہ جس میں کاشت کاروں پر ظلم ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو پاکستان بن رہا ہے وہ ہم بنا رہے ہیں، بلوکی میں 3 منصوبوں میں 110 ارب روپے بچائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سے ایک 93 ارب روپے کا منصوبہ تھا جو 55 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کبھی اتنی بچت دیکھی نہ سنی، بچائی گئی رقم دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی۔ ل

اہور سے ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھوں گا۔ ان منصوبوں کے علاوہ کوئلے کے کارخانے بھی شروع کئے جا چکے ہیں جن کے ذریعے بلوکی پاور پلانٹ سے بھی زیادہ سستی بجلی پیدا ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں