کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد مقرر کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 43 سال مقرر کی گئی ہے۔
عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔
صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ ’وزیراعلیٰ بلوچستان نے بے روزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے روزگاری کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہتی ہے۔