جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب کرنے والی کھیر تھر کینال میں پانی ڈیڈ لیول تک آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب کرنے والی کھیر تھر کینال میں پانی کا شارٹ فال تشویش ناک حد تک بڑھ گیا۔

کھیر تھر کینال میں پانی ڈیڈ لیول تک گرنے کے سبب 2 درجن کے قریب نہریں خشک ہو گئیں، لاکھوں ایکڑ کے لیے لگائی گئی چاول کی پنیری سمیت کھڑی فصلیں سوکھنے لگی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد اور دیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی کھیرتھر کینال میں پانی کی قلت سے ہزاروں ایکڑ پر چاول کی کھڑی فصل سمیت لاکھوں ایکڑ کے لیے لگائی گئی چاول کی 80 فی صد پنیری سوکھنے لگی ہے، جس کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان کے علاوہ چاول کی فصل بھی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

- Advertisement -

حلقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر صحت نے پانی کی کمی کا نوٹس لے کر کھیر تھر کینال کا دورہ کیا، اور سکھر بیراج کے افسران سے پانی کی کمی کے حوالے سے ملاقات کی، اور بیراج کے متاثرہ گیٹوں کا دورہ بھی کیا۔

ویڈیو: وائلڈ لائف ملازمین نے مداری کے بندر کو مار ڈالا

صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتدائی سیزن میں کینالز اور نہروں میں پانی نہ ہونا زراعت کے شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، زمین داروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پانی کی کمی کو فوری پورا کر کے کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

واضح رہے کہ سکھر بیراج کے تین دروازوں میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بعد بیراج سے سندھ اور بلوچستان کی نہروں کو پانی کی سپلائی بند ہونے اور مختلف کینالز میں شارٹ فال کے سبب خریف کی بوائی موخر کرنی پڑی اورزرعی شعبے کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں