ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پرعائد پابندی ختم ہوگئی، اب قیدیوں سے معمول کے مطابق ملاقاتیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی، جیل ذرائع نے کہا کہ عام سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ اڈیالہ میں 4 سے 18 اکتوبر تک سیکیورٹی وجوہات پر ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی، بعد ازاں 18 اکتوبرکو ملاقاتوں پرپابندی میں مزید 2 روز کی توسیع کی گئی تھی، جس کے بعد ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملے کےخدشے کے پیش نظرملاقاتوں پر پابندی عائدکی گئی تھی جبکہ جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے 5 افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے اور حکومت پہلے ہی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے چکی ہے،

ذرائع نے واضح کیا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں