کراچی : حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ موبائل فون سروس مخصوص علاقوں میں بند رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے کل بروز بدھ موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے، اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج بروز بدھ موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے سفارش بھی کردی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے کل بروز بدھ موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلہ میں کراچی سمیت 15اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صدر، کورنگی، ملیر، نیوکراچی میں موبائل سروس بند ہوگی جبکہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اور دیگراضلاع میں بھی موبائل سروس کی جزوی بندش ہوگی۔
موبائل فون سروس صبح 6سےرات11تک بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق موبائل فون سروس مخصوص علاقوں میں بند رہے گی۔
مزید پڑھیں: ماہ ربیع الاوّل ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی کا اعلان
علاوہ ازیں 12 ربیع الاوّل کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے متعلق دو روز قبل نوٹیفکیشن جاری کیا، حکم نامے کے تحت پابندی اب دس ربیع الاوّل سے13ربیع الاوّل تک ہوگی۔
شہر میں قیام امن اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کےاستعمال پر پابندی ہوگی۔