اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش، ہیڈ آف نیوز کی گرفتاری پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مقبول ترین چینل اے آر وائی نیوز کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا ہے۔

جرمن اخبار نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر لکھا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول ترین چینل کو بند کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بھی اس کو نمایاں شائع کیا ہے اور لکھا ہے کہ کے پی کے کچھ شہروں کے علاوہ ملک کے کئی علاقوں میں بھی اے آر وائی کی نشریات کو بند کردیا گیا ہے۔

سوئس اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کے معروف چینل کی انتظامیہ کو بغاوت جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اخبار میں لکھا گیا ہے کہ اےآر وائی کو ایک سیاستدان کے بیان کی بنیاد پر انتہائی نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالتی احکامات کے واضح احکامات کے باوجود پیمرا کے احکامات پر ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائیں، سندھ ہائیکورٹ

تاہم سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا اور اے آر وائی کے وکلا کی موجودگی میں ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں